46

چمن میں پولیو کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(بیوروچیف) بلوچستان کے ضلع چمن سے ایک بچے میں پولیو کیس سامنے آگیا۔ وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سے ایک بچہ مفلوج ہو گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کیمطابق تحصیل چمن سے تعلق رکھنے والے 52 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا۔ بچے کو 29 فروری کو فالج ہوا تھا ۔ اکتوبر 2023 سے چمن سے رپورٹ ہونے والے 10 مثبت نمونوں میں پایا گیا ہے۔ یہ 2024 میں پاکستان سے پولیو کا دوسرا اور تقریباً چار سالوں میں چمن سے پہلا کیس ہے۔ 2024 کا پہلا کیس 14 مارچ کو ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں