چناب کلب میں جج اور شہری کا جھگڑا،دونوں کی ممبر شپ معطل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شہر کے بڑے چناب کلب میں کھیل کے دوران جج اور شہری کے جھگڑا کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی، سیکرٹری چناب کلب نے دونوں کی ممبر شپ معطل کر دی۔ تفصیل کے مطابق چناب کلب میں ایڈیشنل سیشن جج منیر حسین گل اور شہری ضیاء اللہ ٹینس کھیل رہے تھے کہ کسی بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ، تکرار کی بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی تو وہاں پر موجود دیگر افراد نے بڑی مشکل سے بیچ بچائو کروایا، دونوں کی لڑائی اور جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سیکرٹری چناب کلب نے ایڈیشنل سیشن جج منیر حسین گل اور شہری ضیاء اللہ کی ممبر شپ معطل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں