چناب کلب میں جھگڑا’ جج اور شہری کی لائف ٹائم رکنیت ختم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جناب کلب نے لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے ماحول کو خراب کرنے کے الزام میں جج اور شہری کی چناب کلب کی ممبر شپلائف ٹائم کیلئے ختم کر دی۔ دونوں ممبران اور ان کی فیملیز تاحیات کلب میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی۔ تاہم وہ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل چناب کلب میں ایڈیشنل سیشن جج منیر حسین گل اور میاں شعیب کے قریبی عزیز ضیاء اﷲ کے خلاف ٹینس کھیلتے ہوئے کسی بات پر جھگڑا ہوا تو بات تلخ کلامی سے گالم گلوج تک پہنچ گئی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں