چناب کلب کا الیکشن ری شیڈول،پولنگ28نومبر کو ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چناب کلب کے ایگزیکٹو ممبران کے چنائو کیلئے پولنگ ری شیڈول’ الیکشن اب 19نومبر کی بجائے 28نومبر کو ہو گا۔ سیکرٹری چناب کلب شیخ محمد اصغر علی نے نظرثانی شدہ الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق امیدوار 21نومبر کو شام 6بجے سے رات 8بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ 22نومبر کو سکروٹنی ہو گی جبکہ 23نومبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 28نومبر کو دوپہر ایک بجے چناب کلب کا جنرل اجلاس ہو گا اور اسی روز سہ پہر 3بجے سے رات 10بجے تک پولنگ ہو گی۔ 4500 کے لگ بھگ ممبران چناب کلب اپنا حق دہی استعمال کرینگے۔ اس مرتبہ پہلی بار سیکرٹری چناب کلب کا چنائو براہ راست نہیں ہو گا بلکہ ممبران میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار سیکرٹری چناب کلب قرار پائے گا۔ چناب کلب کے سالانہ انتخابات میں پروگریسو الائنس اور گریٹڈ الائنس کے امیدواران آمنے سامنے ہیں۔ سابق سیکرٹری چناب کلب میاں شکیل انور’ ایس ایس پی (ریٹائرڈ) نعیم عزیز سندھو’ شیخ مزمل سلیم’ میاں نعیم احمد’ مظہر نسیم ورک’ خرم شفیق’ ڈاکٹر دل نواز مجاہد’ ڈاکٹر عبیرہ حلیم ملک اور رومانہ صلاح الدین میدان میں ہیں۔ قوی امید ہے کہ مذکورہ امیدوار ہی نظرثانی الیکشن شیڈول میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں