6

چناب کلب کی70کینال اراضی کی لیز،ندیم ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں معاملہ اٹھا دیا

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)حلقہ پی پی 113سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار ندیم صادق ڈوگر نے چناب کلب فیصل آباد کو حاصل 70 کینال سے زائد لیز کامعاملہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اٹھا دیا۔اپنے خطا ب میں سردار ندیم صادق ڈوگرنے سوال کیا کہ چناب کلب کو حاصل ا راضی کی لیز کتنی دیر کی تھی اور یہ لیز کب ختم ہو رہی ہے اس کے علاوہ دوبارہ نئے سرے سے لیز کا کیا طریقہ کار ہے۔صوبائی وزیر خزانہ و پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اس کا کوئی جواب نہ دے سکے اور کہا کہ وہ متعلقہ محکمے سے پوچھ کر بتائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں