چند سال بعد اپنا چہرہ AI کو فروخت کروں گا’ احد رضا میر

کراچی (شوبزنیوز) اداکار احد رضا میر کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں، اداکاری کے تجربات اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بارے میں دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔احد رضا میر نے حال ہی میں امریکا میں منعقد ہونے والے ایک میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔انہوں نے بتایا کہ کیمرے کے پیچھے ان کی زندگی گھروالوں کے اردگرد گھومتی ہے، انہیں گھر پر رہنا پسند ہے، فلمیں، تھیٹر اور سنیما دیکھنے کا شوق ہے، جب کہ وہ آرٹ کے بھی دلدادہ ہیں۔اداکار نے دلچسپ انداز میں کہا کہ انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بہت ڈر لگتا ہے۔انہوں نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ چند سال بعد اپنا چہرہ اے آئی کو فروخت کر دیں گے، اس کے بعد وہ آرام سے بیٹھ جائیں گے اور سال میں ان کے دس ڈرامے آئیں گے۔مستقبل میں کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احد رضا میر نے کہا کہ وہ کسی بھی فنکار کے ساتھ کام کر کے خوشی محسوس کریں گے، یہ بات شاید سیاسی لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں