چند ماہ میں مہنگائی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑدیئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدرانجمن کلاتھ مرچنٹس امین پور باز ار اورفیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ممبر ایگزیکٹو رانا اکرام نے کہاہے کہ چند ماہ میں مہنگا ئی کے سونامی نے سابقہ تمام ریکارڈ تو ڑ دیئے انہوں نے آٹے اور چینی کے نرخوں میںناقابل برداشت اضافے اور شہرو ں میں بڑھتی مصنوعی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے اسکا ذمہ دار پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو قرار دیا جن کی نااہلی کی سزا مافیاز کے ہاتھوں عام آدمی بھگتنے پر مجبو ر ہے انہوں نے کہا کہ اگر پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنی روش تبدیل نہیں کرتیں توصوبائی حکومت کوصوبہ بھر کی تمام پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوختم کردینا چاہئے جو عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے مافیاز کی سرپرستی کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں