فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق نے کہاہے کہ نیاسال سیاسی اورمعاشی طو ر پرمستحکم ہوگاپنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکو مت جبکہ عمران خان پہلے ہی بندگلی میں داخل ہوچکے ہیں چند ہفتو ں بعدمیاں نوازشریف بھی پا کستا ن میں ہون گے اورعمران خان اپنے کردارکی و جہ سے جیل میں جائیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ آڈیوویڈیومنظرعام پرآنے کے بعدوہ عوام اورسیاست کے قبل نہیں رہے عنقریب مر شدسمیت گوگے گوگیاں سب قا نو ن کے کٹہرے میں ہوں گے ۔ اُنہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ ن مہنگائی میں عوام کی پریشانی سے شر مندہ ہے جبکہ عمران خان اپنے کر د ا رسے بھی شرمندہ نہیں حالانکہ مہنگا ئی بھی اُن کی پیداکی گئی ہے ۔آئیء ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدوں سے پاکستان کوگروی رکھاگیاآج غریب عوام کوریلیف دینامشکل ہوچکاہے۔
38