چنگ چی رکشہ الٹنے سے1نوجوان جاں بحق،5شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ پر خانوآنہ بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث چنگ چی رکشہ الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ5بری طرح زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 85 گ ب کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ افراد 50سالہ حفیظاں بی بی زوجہ عمر حیات’ 40سالہ شہباز زوجہ یوسف’ 35سالہ مومنہ سلطان زوجہ شہزاد’ 30سالہ عاصمہ زوجہ شاہد’ 35سالہ ریاض ولد منظور اور 10سالہ سمیع اﷲ ولد ریاض چنگ چی رکشہ پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ جب وہ ستیانہ روڈ خانوآنہ بائی پاس پر پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا تو تمام افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 35سالہ ریاض ولد منظور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق چنگ چی رکشہ کم عمر بچہ چلا رہا تھا جو کہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں