79

چنگ چی کی ٹکر سے 27 سالہ موٹرسائیکل سوار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) سینڈیکیٹ موڑ پر چنگ چی کی ٹکر سے 27سالہ موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا ‘ گومل یونیورسٹی پولیس نے ڈیرہ بھکر روڈ پر کاروائی کے دوران ایک شخص سے 5،5ہزار روپے کے 2جعلی نوٹ برآمد کرلیے ‘ الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں 27سالہ کلیم اللہ گنڈہ پور سکنہ ہادی سٹی موٹرسائیکل ٹانک اڈا سے زکوڑی ٹائون جارہاتھا کہ سینڈیکیٹ موڑ پر سامنے سے آنے والی چنگ چی رکشہ نے اس کو ٹکر مار کر زخمی کردیا ، زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرا دیا گیا ہے ‘ کینٹ پولیس نے زخمی کلیم اللہ گنڈہ پور کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم چنگ چی ڈرائیور کیخلاف درج کرلیا ہے ۔ ‘گومل یونیورسٹی پولیس نے ڈیرہ بھکر روڈ نزد بند دھپانوالہ پر کاروائی کے دوران عمر حیات سگو سکنہ سگو جنوبی سے دو 5،5ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں