چنیوٹ،بدنام زمانہ منشیات فروش11کلو چرس سمیت گرفتار

چنیوٹ (نامہ نگار) ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲ احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران ڈی ایس پی بھوآنہ ایوب ساہی کی نگرانی میں تھانہ لنگرانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش صابر پیا کو 11کلو چرس سمیت قابو کر لیا، پکڑے جانے والے ملزم سے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ لنگرانہ کے اے ایس آئی جاوید اقبال کو اطلاع ملی تھی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش محمد صابر عرف پیا ولد محمد حنیف سکنہ 240 ج ب بھاری مقدار میں منشیات سپلائی کرنے کیلئے ڈاٹ نہر چک نمبر 239 ج ب کے قریب موجود ہے۔ جس پر پولیس پارٹی نے ریڈ کر کے مذکورہ منشیات فروش کو گھیرا ڈال کر قابو کر لیا اور تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے بھاری مالیت کی 11کلو گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ ڈی ایس پی بھوآنہ محمد ایوب ساہی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کر کے دم لینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں