چنیوٹ(نامہ نگار) پکار 15 کی سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی سال 2022 میں پکار 15 پر 3 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں موصول ہونے والی کالز میں سے 70 فیصد کالز غیر ضروری, بوگس تھیں 23 ہزار سے زائد 15 کالز پر فوری کاروائی کی گئی 9 ہزار سے زائد کالز پر شہریوں کی راہنمائی کی گئی ضلع بھر میں سال 2022 میں ریسپانس ٹائم 15 منٹ رہاسال 2022 میں 15 پر جھوٹی کال کرنے پر 60 سے زائد مقدمات درج کئے گئے اس حوالے سے ڈی پی او چنیوٹ عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ 15 ایمرجنسی نمبر, بوگس کالز سے پولیس کے وقت, وسائل کا ضیاع ہوتا ہے شہری احتیاط کریں,15 پر ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کی مدد کیلئے کال کریں ایمرجنسی نمبر پر جھوٹی کال کرنے والوں کیخلاف ضلع بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔
51