75

چنیوٹ ، گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے موٹر سائیکل ٹکرا گیا، 25 سالہ شخص جاں بحق

چنیوٹ (نامہ نگار)موٹرسائیکل اور گنے سے لدی ٹریکٹرٹرالی کے ساتھ ٹکر،ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی اورایک بچہ زخمی ریسکیو 1122 کے مطابق جھنگ روڈ چک نمبر145ج ب کے قریب موٹرسائیکل گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے موٹرسائیکل سوار 25سالہ اکمل ولد اللہ دتہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی 22سالہ بیوی فرزانہ بی بی زوجہ اکمل اور ایک بچہ 13سالہ حسین نواز ولد محمد نواز ساکنان چک نمبر140ج ب زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اورڈیڈ باڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کر ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیوہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا جہاں پر بچے کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں