چنیوٹ سرگودھا روڈ پر بس اور وین میں تصادم،5افراد جاں بحق،16زخمی

چنیوٹ (نامہ نگار) چنیوٹ سرگودھا روڈ پر لالیاں لاری اڈے کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مسافر وین اور بس کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے کے نتیجے میں5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت16افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے4افراد کی حالت تشو یشناک ہونے کے باعث انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے حادثے میں غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. خالد پرویز ولد محمد اشرف، 63 سال، سکنہ سرگودھا
2. شوکت علی ولد رمضان، 39 سال، سکنہ بھلوال
3. گل جان ولد آدم، 23 سال، سکنہ چنیوٹ
4. تازہ گل ولد شمس الدین، 22 سال، سکنہ چنیوٹ
5. مجید ولد غلام محمد، 62 سال، سکنہ فیصل آباد

زخمیوں میں شامل افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. عبدالرحمن ولد شبیر احمد، 15 سال، سکنہ سرگودھا
2. عبدالحسیب ولد شیر احمد، 11 سال، سکنہ سرگودھا
3. بیگم جاناں زوجہ حبیب اللہ، 55 سال، سکنہ میانوالی
4. فیصل ولد محمد ذاکر، 27 سال، سکنہ خوشاب
5. عشرت پروین زوجہ شیر احمد، 45 سال، سکنہ سرگودھا
6. غلام مصطفی ولد غلام فرید، سکنہ چک جھمرہ
7. ثانیہ سہیل زوجہ اختر، سکنہ فیصل آباد
8. نامعلوم دختر سہیل احمد، 2 سال
9. عامر حسین ولد اختر، سکنہ فیصل آباد
10. ساجدہ زوجہ ناصر، سکنہ لالیاں
11. حسنین علی ولد فدا حسین، سکنہ فیصل آباد
12. ارشد ولد شیر
13. نامعلوم ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں منتقل کیا گیا، جہاں سے 12 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق، بس میں نجی شوگر مل کے ورکرز سوار تھے، جبکہ مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں