34

چنیوٹ سے لوہے کے ذخائر نکالنے کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں سے رابطوں کی ہدایت

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بیرونی سرمایہ کاری کے متعلق اجلاس ہوا جس میں خلیجی ممالک سے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گوادر پورٹ پر اب بڑے بحری جہاز لنگرانداز ہوسکتے ہیں، خلیجی ممالک سے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے ، سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی اور منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام وزارتیں خلیجی ممالک کے ساتھ متعلقہ مفاہمتی یادداشتوں پر روابط میں مزید بہتری لائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مظفر گڑھ ، لیہ اور جھنگ کے شمسی توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے تقاضے پورے کئے جائیں، ریکوڈک سے گوادر بندرگاہ تک ریلوے کنیکٹوٹی کیلئے فزیبیلٹی اسٹڈی کروائی جائے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ چنیوٹ آئرن اور آئرن ون منصوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئیاقدامات کئے جائیں ، تھرکول کی پاورپلانٹس تک رسائی کیلئے ریلوے لائن پر کام شروع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں