2

چنیوٹ میں آج صبح مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکو ہلاک

چنیوٹ (نامہ نگار) آج صبح تھانہ لالیاں کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ لالیاں سب انسپکٹر اللہ دتہ اور ان کی ٹیم کو واردات کی اطلاع پر چک بہادر پہنچے۔ وہاں چار نامعلوم ملزمان نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس ٹیم نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی۔ مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ملزم کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی، جو کہ متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں