چنیوٹ(نامہ نگار)ضلع چنیوٹ میں عوامی ضرورت کے دو بڑے منصوبے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔چنیوٹ فیصل آباد دورویہ سٹرک اور نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر پر تیز رفتار کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے دونوں منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار کوتیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے 24 کلومیٹرزیر تعمیر چنیوٹ فیصل آباد شاہراہ پر کام کی رفتار اور میٹیریل کی کوالٹی کا مشاہدہ کیااور کہا کہ حکومت پنجاب کا عزم عوام کو ریلیف اور بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے تعمیراتی کمپنی سے موقع پر بریفنگ بھی لی۔ڈپٹی کمشنر نیجھمرہ روڑ پر نئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی زیرتعمیر عمارت کابھی دورہ کیا اورتعمیراتی کام میں مزیدتیزی لانیکا حکم دیا۔
