چنیوٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ الوداع کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یوم القدس احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں خاتون، بچے سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ جمعہ الوداع کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی لئے ریلی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یوم القدس احتجاجی ریلی نکالی گء ریلی میں خواتین بچوں سمیت شرکا نے بھرپور شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ، بینرز اور فرضی جنازے اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینوں کا ہے ہم آخری دم تک فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں قائد اعظم کے حکم پر ہم اسرائیل کے وجود کو نہیں مانتے مظلوموں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے اقوام متحدہ، او آئی سی غزہ پر مظالم بند کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں