چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قاسم رضا کا ضلع بھر میں آپریشن کیا گیا1مقدمہ درج، معروف بیکری اور ڈیری سنٹر کو 65ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے اس موقع پر ترجمان فوڈ اتھارٹی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا تلف کی گئیں۔ بھوانہ، سبزی منڈی اور جھنگ روڈ پر کریک ڈان کیا گیا قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا۔مصالحہ جات کے سیمپل فیل ہونے پر سٹور کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیاکچن کے ٹوٹے فرش، گندے فریزر اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے اشیا کو بغیر ڈھانپے فروخت کے لیے رکھا گیا تھا۔نان فوڈ گریڈ اشیا کو استعمال کر کے خوراک کی تیاری کی جارہی تھی۔بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔چنیوٹ میں جعلسازی اور ملاوٹی کاروبار کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے،شہری پہلے سے تیار گوشت نہ خریدیں، خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں