35

چنیوٹ میں ڈمپر کی ٹکر سے 2افراد جاں بحق ‘ 3زخمی

چنیوٹ (نامہ نگار)پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چنیوٹ میں تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں