33

چنیوٹ میں 394دکاندار گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)رواں ماہ میں گراں فروشوں کو 15لاکھ کے جرمانے، 394 دکاندار گرفتار، مہنگے داموں اشیاء خردونوش، روٹی نان فروخت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر نگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد جاری ہے۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ اپریل میں ضلع بھر کی مارکیٹوں وبازاروں میں 45102،انسپکشنزکرکے زائد قیمت وصول کرنے پر گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی2040شکایات پردکانداروں کوموقع پر ہی15لاکھ روپے کے جرمانے کیے۔پرائس ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر394دکاندار گرفتار کیا گیا جبکہ 3ایف آئی آر درج کروائی گئیں، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں،بازاروں میں اشیاء خردونوش کے ریٹس چیک کر رہے ہیں اور پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں