21

چنیوٹ پولیس نے چوری میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا

چنیوٹ(نامہ نگار )پولیس آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اے ایس آئی نصراللہ خان کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، 8 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ملزم ثناء اللہ نے چک نمبر 211 ج ب گھر سے طلائی زیوارات سمیت قیمتی سامان چوری کیا ملزم کیخلاف تھانہ لنگرانہ میں زیر دفعہ 380 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ طلائی زیوارات و دیگر گھریلو سامان برآمد کر لیا گیاپولیس کی جانب سے گرفتار ملزم ثناء اللہ سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اورمزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں