چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن”کرائم فری پنجاب ” کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔80لیٹر سے زائد شراب برآمد ہونے پر 2ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے،تیز رفتاری،گیس ریفلنگ پر8ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران334مشکوک افراد،527مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر3سو گاڑیوں کے چالان کئے گئے،4لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہناتھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ہیومن ریسورس،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کا قیام،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔آپ کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا 15پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں