10

چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ، 4گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے چنیوٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر خصوصی مہم کے دوران 4منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیاگیا۔گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے 5کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ سے نصراللہ خان اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نور زمان سے 3کلو گرام سے زائد چرس اور آئس برآمد کرلی۔تھانہ لالیاں سے سب انسپکٹر اعجاز احمد نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام مصطفی سے 13سو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔تھانہ بھوانہ،تھانہ کوٹ وساوا پولیس نے دو منشیات فروشوں حشمت ، عدنان کو چرس سمیت گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضلع کے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپنی نسلوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔شہری اپنا فرض جانتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف کسی بھی طرح کی اطلاع میرے موبائل نمبر 0323ـ7543444 پر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں