چنیوٹ پولیس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ پولیس کی جانب سے عیدا لفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظاما ت مکمل کر لئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چنیوٹ پولیس کی جانب سے عیدالفطرکے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کو مکمل کرلیاگیاہے۔نماز عید کے موقع پرضلع بھر میں 1ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ نماز عید کے اہم اجتماعات پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے، آنے والے افراد کی فزیکل اور میٹل ڈٹیکٹر سے تلاشی لی جائے گی۔ عید کے ایام میں پل دریائے چنا ب پر تین سو سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس اور ریسکیو 15 کی ٹیمیں شہر و گردو نواح میں موثر گشت کریں گی۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں مربوط حکمت عملی سے موثر گشت کریں گے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھیں گے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزو نفری پولیس لائن میں سٹینڈٹو ر ہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں