چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز

چنیوٹ(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت اقدامات جاری ہیں۔چنیوٹ پولیس کے زیراہتمام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول،کچہری بازار چنیوٹ میں ماک ایکسرسائزکی گئی۔ماک ایکسرسائز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف ، ڈپٹی کمشنر میڈم عائشہ رضوان نے شرکت کی۔ ماک ایکسرسائز میں ڈی ایس پی سرکل سٹی شعیب خان، سی ٹی ڈی، تھانہ سٹی، فالکن سکواڈ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122بم ڈسپوزل سکواڈ، سپیشل برانچ و دیگر اداروں نے شرکت کی۔ ماک ایکسرسائز کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پر دہشت گردوں کے حملے کی فرضی مشقیں کی گئیں۔تمام سیکورٹی و ریسکیو اداروں نے ماک ایکسرسائز کے دوران بروقت ریسپانڈ کیا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور ڈپٹی کمشنر میڈم عائشہ رضوان نے ماک ایکسرسائز کا معائنہ کیا تمام سیکیورٹی و ریسکیو اداروں کی بروقت کاروا کو سراہا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ماک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ماک ایکسرسائز کے دوران مختلف اداروں کی کارکردگی چیک کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں