38

چنیوٹ پولیس کے مختلف آٹا پوائنٹس پرنظم و ضبط بر قرار رکھنے کے انتظامات مکمل

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ پولیس کی جانب سے مختلف آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے انتظامات مکمل،ضلع بھر میں قائم مفت آٹا پوائنٹس پر پولیس افسران و جوان, لیڈی پولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہی ہیں ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان نے مختلف آٹا پوائنٹس کا وزٹ کیاڈی پی او نے فری آٹا پوائنٹ ہاکی سٹیڈیم, چناب کلب, اسلامیہ کالج, گڑھا چو ک کا وزٹ کیا ڈی پی او نے فری آٹا پوائنٹس کے مختلف کاؤنٹرز کا وزٹ کیاانتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت کی ڈی پی او نے لیڈی پولیس اہلکاروں کو خواتین کو احسن انداز سے پیش آنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران مختلف آٹا پوائنٹس پر چیکنگ یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں