چنیوٹ کی خوبصورتی کیلئے مختلف پراجیکٹس کا آغاز

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان ضلع کو خوبصورت بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔اس ضمن میں شہر کی خوبصورتی کے حوالے مختلف پراجیکٹس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جھنگ روڈ کی بیوٹیفکیشن کیلئے کارپٹنگ، دونوں اطراف ٹف ٹائل لگانے اور سڑک کے شولڈرز پر خوبصورت پودے لگانے کے کام کا تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فرنیچر مارکیٹ خوبصورت انٹری گیٹ،پارکنگ پالازہ کی تعمیر،واٹر فال،دکانوں کے فرنٹ کی خوبصورتی،وڈن جھروکے،مسجد،خوبصورت شیڈز کی تنصیب کرائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تمام منصوبوں کو 31 مئی 2026 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ضلع کی بہتری،بحالی اور خوبصورتی کے حوالے سے مزید پراجیکٹ پر کام بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق چنیوٹ کو مثالی ضلع بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں