55

چنیوٹ کے 2 ہسپتال ISO سرٹیفائیڈ ہو گئے

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ نے صحت کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا چنیوٹ کے دو ہسپتال آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہو گئے تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی کاوششیں رنگ کے آئیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لالیاں نے آئی ایس او سرٹیفائیڈ کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا اس موقع پرسی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ محکمہ ہیلتھ چنیوٹ کے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں تمام ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں ڈلیوری کے حوالے سے بھی ناقابل فراموش سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں ضلع بھر میں صحت کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کو مزید جدید اور تیز بنانے کی کوشش جاری ہے کوشش ہے کہ ضلع بھر سے مریضوں کو ضلع چنیوٹ کے اندر ہی صحت کی تمام تر سہولیات میسر ہوں اور کسی بھی مریض کو بیرون شہر علاج کے لئے جانا نہ پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں