3

چنیوٹ ہاکی سٹیڈیم میں سپرنگ فیسٹیول کا افتتاح

چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہاکی سٹیڈیم میں سپرنگ فیسٹیول 2026 کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے افتتاح کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر اشفا ق رسول، سی او ایم سی مظفر بیگ، سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی، ضلعی و پولیس افسران،میڈیا نمائند گان، سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے، فیسٹیول میں خواتین، بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھرپور انجوائے کیا،فیسٹیول میں گھوڑا ڈانس، میجک شو،میوزک،جھومر پارٹی اور نوجوانوں اور بچوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئی مختلف سٹالز کا وزٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں