چنیوٹ’17منشیات فروش گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ”ڈرگ فری پنجاب” کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے 17 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے10کلو940گرام چرس، 3460 گرام ہیروئن،169 لیٹر شراب اور آئس برآ مد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی، صدر، رجوعہ، کوٹ وساوا، چناب نگر، لالیاں، کانڈیوال، محمد والا، بھوانہ اور تھانہ لنگرانہ میں میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں