14

چنیوٹ’3مزید فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل کردیاگیا

چنیوٹ(نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے 3 مزید فلٹریشن پلانٹس کو فنگشنل کر کے افتتاح کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا اور معروف سماجی شخصیت چوہدری مسعود اقبال نے افتتاح کیا اور دعا کی، سی او ایم سی وقاس ہرل، میڈیا نمائندگان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا! کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،ضلع میں اس وقت 28 فلٹریشن پلانٹس فنگشنل ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ فلٹریشن پلانٹس کی بحالی میں بھرپور تعاون پر چوہدری مسعود اقبال کے مشکور ہیں، آخر میں انکا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مخیر حضرات کے تعاون سے مزید فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں