چن یو فی نے انڈونیشیا ماسٹرز اوپن ٹورنامنٹ جیت لیا

جکارتہ (سپورٹس نیوز) چین کی اولمپک چیمپئن بیڈمنٹن سٹار چن یو فی نے انڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی 27 سالہ چین کی بیڈمنٹن سٹار چن یو فی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن کھلاڑی پچامن اوپٹنیپوتھ کو شکست دی۔بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر انڈونیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری تھے جس کے استورا سینیان سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کیفائنل میچ میں چین کی اولمپک چیمپئن بیڈمنٹن سٹار چن یو فی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن کھلاڑی پچامن اوپٹنیپوتھ کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دی۔ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔چین کی بیڈمنٹن سٹار چن یو فی کی فتح کا سکور 21-23 اور 13-23تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں