چوروں،نوسربازوں نے درجنوں شہریوں کو مال و زر سے محروم کردیا

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں اور نوسر بازو ں نے شہریوں کومختلف وارداتوں میں مال وزرسے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر414ج ب کے محمد لطیف نے اپنا موٹر سائیکل رکشہ نمبر AAZ.8246اڈاتن پولیاچک نمبر351ج ب کے ایک ہوٹل کے باہر کھڑاکیااور کھاناکھانے کی غرض سے ہوٹل کے اندر چلاگیاجس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور اسکا رکشہ چوری کرکے فرارہوگیا۔علاوہ ازیں محلہ کوٹ عبدی خان کے فیصل محمودنے اپنی موٹر سائیکل نمبر AJA.3373 اپنے کزن کے گھر واقع مہدی محلہ کے باہر کھڑی کی تھی جس کو نامعلوم چور وں نے چوری کر لیا۔چک نمبر158ج ب کامحمد نسیم موٹر سائیکل رکشہ پر بیٹھ کرپینسرہ روڈ کی جانب جا رہاتھاکہ اس کی جیب سے نامعلوم چور نے 51ہزارروپے مالیت کا موبائل چوری کرلیا۔چک نمبر430ج ب کی رانی بی بی پینسرہ روڈ پرفیصل آباد جانے کیلئے کھڑی تھی کہ اس دوران تین نامعلوم نوسر بازوں نے پولیس ملازم بن کر اس کو باتوں میں الجھا دیااور دھوکہ دہی کرتے ہو ئے 70ہزارروپے نقدی سے محروم کر دیا۔نیو پلاٹ کے محمد نبیل کی دکان کے تالے توڑ کر چوروں نے دس ہزارروپے نقدی سمیت دیگر سامان کریانہ چوری کرلیا۔اور فرارہوگئے ۔وارداتوں کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر وسٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات طدرج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں