37

چوروں ، ڈاکوئوں نے ات مچا دی ، آج پھر 80وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے ات مچا دی’ آج پھر 80وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ چوروں کا گروہ ایک شہری کی کار جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں لے اُڑا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی’ شہر بھر کے ناکے بے سود’ کوئی بھی گروہ پکڑا نہ جا سکا۔ تفصیل کے مطابق ماڈل ٹائون اے بلاک کے مزمل شہزاد سے لیپ ٹاپ’ گھڑی’ فون’ راجہ ٹائون میں عبدالجبار سے پرس’ عوامی کالونی کے طارق سے طلائی انگوٹھی’ نقدی’ فون’ عامر ٹائون کے شوکت علی سے 55ہزار روپے’ فون چھین لیا’ قدرت آباد کے امجد کے گھر کا صفایا کر دیا’ دلاور کالونی کے ارشد سے نقدی’ فون’ ایڈن ویلی کے قریب شہزاد’ سوساں روڈ پر نعیم’ نعمت کالونی کے انس علوی سے نقدی’ فون لوٹ لیا’ 192 رب کے اسلم کے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چور لے گئے’ یونیورسٹی ٹائون کے قریب عدیل بخاری سے نقدی’ فون’ دھنولہ کے قریب صفدر علی کی ورکشاپ کا صفایا کر دیا’ 196 رب کے شہزاد مسیح کے گھر کے باہر سے تین بکرے’ گرین ولاز کے فقیراﷲ کے گھر سے سامان’ دائود ویلی کے رہائشی حارث کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ ڈائیوو روڈ پر ہمایوں سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 7ج ب کے کامران کے گھر سے زیورات’ نقدی چوری ہو گئی’ نورپورہ میں شرجیل سے 90ہزار روپے’ فون’ سنت سنگھ والا پھاٹک کے قریب عمر اسلام سے نقدی’ فون’ روضہ پارک کے احسن کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 5لاکھ کی نقدی’ زیورات اور قیمتی سامان’ منصورآباد کے وسیم سے 30ہزار روپے’ فون’ سٹیم پاور کے قریب زنیر سے نقدی’ فون لوٹ لیا گیا’ 86 گ ب کے فہیم ناصر سے 45ہزار روپے’ فون’ 243 رب کے قادر سے نقدی’ فون’ 235 رب کے عطاء المصطفی سے نقدی’ فون’ 72 ج ب کے صدیق سے نقدی’ فون’ 241 رب کے ثاقب کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 75 ج ب میں زمیندار ذیشان کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 8لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا’ 69 ج ب میں سلیم کے گھر داخل ہونیوالے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ فون اور جاتے ہوئے موٹرسائیکل بھی لے گئے اور اس کے بہنوئی جاوید کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے لاکھوں لوٹ لئے’ 67 ج ب کے یٰسین سے تین لاکھ روپے’ فون’ عزیز ٹائون کے احسان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ مظفر کالونی کے انیس کے گھر سے ایک لاکھ’ نثار کالونی کے عثمان سے 10ہزار روپے’ فون’ راجباہ روڈ لکی پٹرول پمپ کے قریب عبدالحمید سے 15ہزار روپے’ فون’ 230 رب کے نعمان امین سے 5لاکھ 16ہزار روپے’ فون’ 240 رب کے فرحت علی شاہ کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے’ 78 گ ب کے سعد ضیاء سے 1لاکھ روپے’ فون’ بجلی گھر سٹاپ کے قریب علی رضا سے ڈیرھ لاکھ روپے’ فون’ گلبرگ ویلی کے واجد علی شاہ کا گھر لوٹ لیا’ 215 رب کے سہیل’ خانوآنہ کے قریب سدرہ سے پرس چھین لئے’ 240 موڑ کے دکاندار جاوید اقبال سے ڈیڑھ لاکھ کی بیٹریاں’ 678 گ ب کے رائے احمد حیات سے ایک لاکھ روپے’ 266 رب کے شکیل کی دکان سے نقدی’ فون’ ثمرہ بی بی سے قیمتی فون’ 266 رب کے شکیل سے 40ہزار روپے’ فون’ احتشام سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 400 گ ب کے سلیم کا گھر لوٹ لیا’ 397 گ ب کے مظہر اقبال کے ڈیرہ سے مویشی’ 425 گ ب کے جاوید اقبال کی حویلی سے 3بھینس’ 603 گ ب کے ناصر علی کی حویلی سے اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کی گندم چور لے گئے’ 598 گ ب کے زمان کے گھر سے مویشی’ 442 گ ب کے سرور کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی ٹرک پر لوڈ کر کے لے گئے’ 210 گ ب کے سرفراز کی حویلی سے مویشی چور لے اُڑے اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں ہری سنگھ والا میں ندیم کی کار’ سول ہسپتال سے ایوب’ سیشن کورٹ سے نصیر احمد’ کچہری بازار سے عابد علی’ امین پور بازار سے راحیل’ گلستان کالونی سے ثنا زیب’ جھنگ بازار سے مظہر اقبال’ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے انیس الرحمان’ فیصل ہسپتال سے نعیم گوہر’ مجاہد ہسپتال سے عادل شاہ’ لاثانی پلی کے قریب علی حیدر’ محلہ حیدرآباد سے افتخار’ 5 ج ب کے عارف علی’ عثمان ٹائون کے ذیشان منیر’ آئیڈیل بیکری کے باہر سے کاشف رضا’ گلستان کالونی کے عمران’ گلگشت کالونی کے عمیر احمد’ امین پارک سے الیاس’ پہاڑی گرائونڈ سے عنایت اﷲ’ 74 ج ب کے واجد’ 275 ج ب کے ساجد’ محمد نگر کے ندیم’ 209 رب کے شبیر’ ڈھڈی والا کے نوید عباس’ 215 رب کے اظہر’ گلبرگ پارک کے شفیق’ انورآباد کے احمد بلال’ 563 گ ب کے اختر حسین’ 624 گ ب کے مدثر علی’ 95 گ ب کے ناصر کی موٹرسائیکلیں’ موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں