37

چوروں نے شہید فوجی کی قبر کو مسمار کرکے سرایا اور قیمتی پتھر چرا لئے

ڈجکوٹ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے شہید کی قبر کو بھی نہ بخشا ، مزار اور قبر مسمار کرکے گارڈر ، ٹی آر ، سریہ اور قیمتی پتھر چوری کرکے لے گئے ، شہید کی قبر کی مسماری اور بے حرمتی دیکھ کر صدمے سے شہید کا چچا چل بسا ، نائب صوبیدار شاہد سلیم کے چچا کادل کے دورے سے انتقال ہوا۔ شہید کی قبر کی بے حرمتی پراہل علاقہمیں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے’تفصیلات کے مطابق مذکورہ افسوسناک واقعہ ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر254رب میں پیش آیا ، اہل علاقہ کے مطابق پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچی’نائب صوبیدار شاہد سلیم ازاد کشمیر کوٹلی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا اور ڈجکوٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین ہوئی تھی’چوروں نے شہید کی قبر کو بھی نہ بخشا اور قبرمسمار کرکے گارڈر ‘سریہ ‘ٹی آر اور پتھر چوری کر کے لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں