چوروں نے مزاحمت پر نوجوان کو چھریاں مار دیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال کالونی میں بکرے چوروں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان فہد عرف باکی’ وکی وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق علامہ اقبال کالونی جی بلاک کی رہائشی عائشہ عدنان نے بتایا کہ اس کے خاوند محمد عدنان نے عیدالاضحیٰ پر فروخت کرنے کیلئے اعلیٰ نسل کے بکرے پال رکھے ہیں۔ 2مارچ کو مذکورہ ملزمان سرشام ان کے بکرے چوری کرنے کیلئے گھر آئے، بکروں کے رسے کاٹ رہے تھے کہ اس نے شور مچاتے ہوئے شوہر کو آگاہ کیا جب عدنان گھر آیا تو مشتعل ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا، شور پر اہل محلہ اکٹھے ہوئے تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔ جس پر ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، تاہم پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں