چوروں نے 5مختلف وارداتوں میں مال و زر چوری کرلیا،مقدمات درج

گوجرہ(نامہ نگار) چوروں نے پانچ مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر332ج ب کے فقیر محمد کے ڈیرہ میں نامعلوم چور داخل ہوئے اور اس کی ایک بھینس مالیت 1لاکھ50ہزارروپے چوری کر لی۔چک نمبر354ج ب کے محمد سرور کے رقبہ پر بنے ہو ئے ڈیرہ سے نامعلوم چور داخل ہو کراس کی ایک گائے اور بچھڑاکل مالیت 2لاکھ50ہزارروپے چوری کر لئے۔محلہ کوٹ عبدی خاں کے غلام علی کی دکان واقع جھنگ روڈسے نامعلوم چوروں نے 6لاکھ 5ہزار روپے مالیتی سامان چوری کر لیا۔چک نمبر371ج ب کے سید عاقب شاہ گیلانی کی موٹر سائیکل نمبر371ایف ڈی این چوروں نے اسکے گھر کے باہر سے چوری کر لی۔نیو پلاٹ عبدالجبارکے گھر سے نامعلوم چورداخل ہو کرنقدی رقم ،طلائی زیورات،قیمتی پارچات وغیرہ سمیٹ کر فرارہو گئے ۔ وارداتوں کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر وسٹی پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں