3

چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جاسکتیں

لاہور(بیوروچیف)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بد دیانت اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عدالت نے فیصلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خو کوکرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا، ملک کا وزیراعظم ہو کر بھی ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے، خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کیک بیکس اور 5 قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟۔عظمی بخاری نے کہا کہ امریکا، یورپ اور بھارت کا میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے، عمران خان کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص سر سے پاں تک کرپشن کے لبادے میں لپٹا ہوا وہ مذہب کارڈ کھیل رہا ہے، اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتی ہے قوم اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کی اہلیہ کے کرپشن کے قصوں کی حقیقت جان چکے ہیں، بنی گالہ کے درباری اور حواری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں