فیصل آباد(پ ر)انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی رجسٹرڈ غلام محمد آباد کے صدرملک اشرف قادری ، سرپرست اعلی بابا عبد السلام طور سینئر نائب صدر رانا خالد محمود جنرل سیکرٹری رانا عمران جگنو، نائب صدور چوھدری سجاد جٹ ،احسان الہی طور ، محمد زین کمبوہ،شیخ محمد مشتاق،جوانٹ سیکرٹری ملک محمد اشرف ٹو بہ ، فنانس سیکرٹری ملک محمد خورشید،سیکرٹری اطلاعات محمد عرفان طور ،چیئرمین مجلس عاملہ شیخ محمد شہزاد و اراکین نے کہا کہ نگران حکومت نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا جبکہ دوسری جانب نان سٹاپ چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے عام آدمی کی ناک میں دم کردیا ۔لاقانونیت کو نہ روکا گیا تو پھر خدا نخواستہ ملک میں امن و امان کی صورتحال قابو سے باہر ہوجائیگی ۔چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں ،بھوک وافلاس اور بڑھتی ہوئی بیروزگاری کی وجہ سے ہر روز ففٹی اورسینچری کر رہی ہیں۔
59