48

چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی109کے امیر چوہدری ز فر ادریس جنجوعہ نے حلقہ میں چوری اورڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے کمالپور،پھلائی موڑبائی پاس،چک نمبر4ج۔ب،چک نمبر 2 ج۔ب رام دیولی،چک نمبر12 ج ۔ ب ، چک نمبر50ج۔ب بوڑیوال روڈ اور گردنواح میں چوروں اورڈاکوئوںنے لوٹ مارمچارکھی ہے جبکہ پولیس کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرفوری طورپرچوراورڈکیتی کی وارداتوں پر قابو نہ پایاگیاتو جماعت اسلامی کے کارکنان اوراہل علاقہ بھرپور دھرنادیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چوروں اورڈاکوئوں نے حلقہ پی پی 109 علاقہ غیرسمجھ رکھا ہے ایساپتہ چلتاہے جیسے پولیس ان کی پشت پناہی کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں