چوری کی بوگس کال کرنیوالا گرفتار

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تھانہ گڑھ تاندلیانوالہ کی حدود میں بوگس کال کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار ،تفصیلات کے مطابق ملزم شوکت علی نے 15 پر کال کی کہ میرے گھر سے نقدی 11لاکھ روپے چوری ہو گئے ہے تھانہ گڑھ تاندلیانوالہ پولیس نے بر وقت موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو چوری کی واردات نہیں ہوئی تھی پولیس نے تحقیقات شروع کی تو پتہ چلا کہ ملزم نے کسی کے خلاف کاروائی کروانے کے لیے بوگس کال کی تھی پولیس نے بوگس کال کرنے والے ملزم شوکت علی نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے.تھانہ گڑھ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف بوگس کال کرنے پر مقدمہ درج کر لیا مبینہ ملزم کیخلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں