چور ،ڈاکو بے لگام،پولیس ناکام،80وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، پولیس بے بس، آج پھر مزید 80وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے 7خواتین اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ٹھیکریوالہ کے علاقہ67ج ب کی نسرین کی بیٹی(ک) کو نامعلوم ملزمان، نشاط آباد کے علاقہ میراں والا بنگلہ کی زبیر کی اہلیہ کو نامعلوم، نشاط آباد کے علاقہ2ج ب کے عبدالستار کی بیٹی (ر) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ رضا آباد کی فاطمہ بی بی کی بیٹی(ح) ، غلام محمد آباد کے علاقہ کرم دین والی بستی کے صدام کی اہلیہ (الف) کو نامعلوم، بسم اللہ چوک کے شاہد کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے وسیم کی بھانجی(س) کو نامعلوم وغیرہ، رضا آباد کے علاقہ مرضی پورہ کی رقیہ بی بی کا بیٹا رحمان اور جڑانوالہ کے علاقہ 240موڑ کی شاہدہ بی بی کا بیٹا حسن گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق کنک بستی کا رہائشی زاہد ولد اسحاق موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ نشاط آباد کے علاقہ ریاض گارڈن کے قریب پہنچا تو دو مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا، گن پوائنٹ پر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا، نقدی چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا جبکہ الائیڈ ہسپتال کے قریب عرفان سے 42ہزار و فون، لاری اڈا کے قریب نور محمد سے ڈیڑھ لاکھ و فون، زرعی یونیورسٹی کے قریب اویس سے 35ہزار و فون چھین لیا’ کوتوالی روڈ پر قاسم سے95ہزار و فون، بوہڑ چوک کے قریب عثمان علی سے 1لاکھ و فون، لیاقت آباد کے زبیر سے نقدی وفون، گلبرگ روڈ پر محمد عمر سے ساڑھے چار لاکھ و فون، رسول پورہ کے ناصر محمود سے نقدی و فون، کرم الٰہی بستی کے قریب ظفر اقبال سے60ہزار و فون، 118ج ب کے قریب محمد عباس سے نقدی و فون، پیپلز کالونی کے ڈاکٹر صدام کے گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے دس لاکھ کے زیورات نقدی، فون’ ربانی کالونی کے فلک شیر سے نقدی و فون، سمندری روڈ پر حبیب سے جھپٹا مار کر فون، سرسید ٹائون کے وسیم سے نقدی، طلائی انگوٹھی، پل عبداللہ کے قریب اسد علی سے موٹر سائیکل چھین لی، انار کلی بازار سمن آباد کے قریب منور حسین سے نقدی و فون، محمد نگر کے قریب طارق سے 50ہزار و فون، مہندی شاہ قبرستان کے قریب فاروق سے موٹر سائیکل نقدی وفون، کہکشاں کالونی کے ثمریز سے موٹر سائیکل، چونا بھٹیاں کے قریب جاوید سے نقدی و فون چھین لیا’51ج ب کے قریب خرم سے10ہزار و فون، کلاش پارک کے قریب شاہد علی سے نقدی و فون، گلشن مدینہ کے باہر شہباز سے نقدی و فون، غازی آباد میں خالد کے گھر کا صفایا کر دیا، شکیل پارک کے قریب ذوالفقار علی سے نقدی و فون ، 214ر ب کے نصیر احمد کے ڈیرہ سے مویشی، سمانہ روڈ پر نصیر احمد سے نقدی و فون،186ر ب کے نعیم اختر کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چوری،61ر ب کے تصور سے نقدی و فون،92ر ب کے منور حسین سے15ہزار و فون،93ر ب کے ارسلان علی سے17ہزار و فون، زم زم کالونی کے قریب عاصم کے گھر سے مویشی چوری، 173گ ب کے تہذیب سے25ہزار و فون،409گ ب کے احمد رضا سے17ہزار و فون،قصبہ تاندلیانوالہ کے راجہ حیات کے گھر کا صفایا کر دیا، 503گ ب کے ظہیر کے ڈیرہ سے قیمتی گھوڑا چوری، 562گ ب کے فہد سے19ہزار و فون،66ج ب کے ارشاد سے موٹر سائیکل چھین لی’534گ ب کے نذیر احمد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی و فون، 282گ ب کے اسلم سے نقدی وفون، 277گ ب کے اللہ یار کے ڈیرہ سے مویشی، 366گ ب کے عامر سے نقدی و فون، 632گ ب کے سرفراز کی حویلی سے مویشی، 229ر ب کے طلحہ سے نقدی و فون،266ر ب کے کلیم اللہ سے نقدی وفون،210ر ب کے عبدالرئوف سے 10ہزار و فون،193ر ب کے عامر کے گھر سے بکرے، 216گ ب کے مظفر علی کے ڈیرہ سے مویشی ،61ر ب کے وقار علی کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔علاوہ ازیں طارق آباد گلی نمبر16کے اصغر، الائیڈ ہسپتال سے حسن جمیل، مدنی مسجد سے مدثر، جھنگ روڈ پر تصور حسین، محمد پورہ کے نوشیر، کلیم شہید پارک کے زوہیب، چھوٹی اناسی کے افضل، برکت پورہ کے ابو بکر، نواز شریف پارک سے سلمان، فہیم عقیل، قادری چوک کے ذوالفقار ، جنرل ہسپتال سمن آباد سے اللہ رکھا، ستارہ کالونی کے احمد، 263ر ب کے اعجاز عاصم، 208ر ب کے قاسم،273ر ب کے انوار،70ج ب کے سعید، کوہ نور سٹی سے رضوان، مدینہ ٹائون کے فرمان الطاف، ایڈن گارڈن کے محمد علی، کوہ نور پلازہ سے نادر ،سوساں روڈ سے رحمت،243ر ب کے عمر علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں