چور سکول سے سرکاری کتابیں’ یونیفارم لے اُڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم چوروں کا گروہ سکول کے تالے توڑ کر سرکاری کتابیں’ کاپیاں’ یونیفارم لے اُڑا۔ سمندری کے نواح گورنمنٹ مڈل سکول 43 گ ب کے ہیڈ ماسٹر حافظ منیر نے بتایا کہ نامعلوم چور سکول کے کمروں کے تالے توڑ کر سرکاری کتابیں’ یونیفارم اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گیا۔ اگلی صبح سکول کا عملہ سکول پہنچا تو واردات کا علم ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں