چور مسجد سے 2درجن ٹوٹیاں اتار کر لے گئے

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)چوروں نے مسجد کو بھی نہ بخشا، 2درجن ٹونٹیاں اتار کر لے گئے۔ نامعلوم چوروں نے مسجد کا حیا بھی نہ کیا اور شورکوٹ چھاؤنی کے پوش ایریا ڈیفینس ویومیں رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور ڈیفینس ویو مسجد سے وضو خانہ اور واش روم کی ساری ٹوٹیاں چوری کر کے لے گئے،بہترین کوالٹی کی قیمتی ٹونٹیاں جن کی مالیت ہزاروں روپے بنتی ہیں مہارت سے کاٹ کر لے اڑے جبکہ نمازی جب صبح نماز کیلئے پہنچے تو وضو خانہ اور واش روم کی ٹونٹیاں غائب پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں