46

چور ‘ڈاکو سرگرم ‘ 164 وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عید قربان قریب آتے ہی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے ات مچا دی، آج پھر وارداتوں کی سنچری مکمل کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ مویشی اور درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں لے اُڑے’ جبکہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 7 سالہ بچی کو کچل دیا، اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا جبکہ ٹیلر ماسٹر سمیت 3 خواتین کو اغواء کر لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا روڈ پر مسلم ٹائون کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے محنت کش نواز کی سات سالہ بچی ہمنا کو کچل کر فرار ہو گیا جبکہ رضاآباد کی رہائشی شازیہ بی بی نے بتایا اس کا خاوند اسلم ٹیلر ماسٹر ہے جو کہ سودا سلف لینے بازار گیا واپس نہ آیا، جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ جڑانوالہ کے علاقہ محمد علی پارک کی رہائشی صفیہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم ساجد اسکے گھر داخل ہوا اور اس کی 17 سالہ بیٹی عائشہ کو بے آبرو کر کے فرار ہو گیا۔ روڈالہ روڈ کے علاقہ 378 گ ب کے رہائشی یوسف نے بتایا کہ اوباش ملزمان سلطان وغیرہ نے بازار جاتے ہوئے اسکی بیوی رضیہ اور نابالغ بچے کو اغواء کر کے فرار ہو گیا۔ علاوہ ازیں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے 100 مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق امین پور بازار کے سید عابد کاظمی کی دکان سے سوا دو لاکھ روپے مالیت کی ایل سی ڈی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے’ نڑوالا چوک میں شہروز اصغر سے ایک لاکھ روپے’ فون’ ڈگلس پورہ میں حکیم فہیم افضل کی دکان پر بھکاری کے روپ میں آنے والا ڈاکو 5 لاکھ کی رقم چھین کر لے گئے’ 20 رب میں نسیم اختر کے گھر داخل ہونے والے 2لاکھ 60ہزار کا سامان لے گئے’ افغان آباد میں احسان احمد سے نقدی’ فون’ جناح کالونی میں محمد یعقوب سے 40ہزار روپے’ فون’ لطیف چوک میں عدیل سے 60ہزار روپے’ فون’ نقشبندی ٹائون کے محمد علی سے 12ہزار روپے’ فون’ ایس ایم ولاز سے صغیر احمد کے گھر کام کرنے والی نوکرانی 4 لاکھ کے زیورات’ نقدی لے گئی’ 218 رب کوکیانوالہ کے گلزار احمد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات اور سامان چور لے اُڑا’ بولیدی جھگی کے قریب شہباز سے نقدی’ فون’ مانانوالہ کے قریب شفیق احمد سے نقدی’ فون’ شیخوپورہ روڈ پر عبدالجبار سے نقدی’ فون’ رحمت اﷲ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ امین ٹائون میں اکرام سے 12ہزار روپے’ فون’ منصورآباد کے قریب اعجاز سے نقدی’ فون’ سٹی ہائوسنگ کالونی کے شاہ زمان سے پرس چھین لیا’ ارم پارک پیپلزکالونی کے قریب تصدق رسول سے نقدی’ فون چھین لیا’ ڈی گرائونڈ سے ارسلان سے نقدی’ فون’ عبداﷲ پور کے اشرف سے نقدی’ فون’ جھال پل کے قریب محمد محسن سے نقدی’ فون’ ریلوے اسٹیشن کے قریب حافظ ارسلان سے 30ہزار روپے’ فون’ مدینہ ٹائون بابر چوک کے عبدالسلام سے نقدی’ فون’ 215 رب کے سیٹھ اظہر انور سے 3لاکھ روپے’ فون’ رچنا ٹائون کے قریب بابر سے نقدی’ فون’ گلشن حیات کالونی کے قریب شوکت سے نقدی’ فون’ باجوہ چوک کے قریب یعقوب سے نقدی’ فون’ یونس ٹائون کے غلام یٰسین سے نقدی’ فون’ رچنا ٹائون کے ظفر اقبال سے نقدی’ فون’ سمندری روڈ پر وقاص احمد سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ پر صائمہ شہزاد سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ بابر چوک کے عابد محمود سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ فون’ گندھے کھوہ کے قریب ہلال روڈ پر ندیم سے نقدی’ فون چھین لی’ 263 رب کے عثمان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ سرسید ٹائون کے شاہ رخ سے نقدی’ فون’ 235 رب نیاموآنہ مویشی منڈی سے حق نواز کا بیل چور لے اُڑے’ 247 رب کے ساجد علی سے نقدی’ فون’ سمن آباد نعیم الیکٹرونکس کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ سمن آباد بلاک نمبر 34 کے رہائشی فیصل شہزاد کی ہمشیرہ سے پرس چھین لیا’ 245 رب کے سید احمد شاہ کی 8 لاکھ کے آم کی پیٹیاں چور لے گئے’ 67 ج ب کے ارشاد سے 80ہزار روپے’ فون’ 272 رب کے نوید احمد سے 35ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 66 ج ب دھاندرہ کے زبیر کی دکان کے تالے توڑ کر 6لاکھ کی بیٹریاں’ 67 ج ب کے منیر احمد سے موٹرسائیکل’ 71 ج ب کے شفیق کے بکرے’ محلہ انور آباد کے توفیق کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری ہو گیا’ 237 گ ب کے شاہد سے نقدی’ فون’ 105 گ ب کے جاوید سے 15ہزار روپے’ فون’ 58 گ ب کے بلال احمد سے 25ہزار روپے’ فون’ 236 گ ب کے زین علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 63 گ ب کے خالد محمود سے 25ہزار روپے’ فون’ 23 گ ب کے شاہد سے 25ہزار روپے’ فون’ 119 گ ب کے ارسلان ظفر سے 33ہزار روپے’ فون’ 119 گ ب کے ارشد علی کے ڈیرے سے مویشی’ 459 گ ب کے عرفان سے 40ہزار روپے’ فون’ 433 گ ب کے اسلم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 88 گ ب کے خلیق الزمان کی حویلی سے مویشی’ 74 گ ب کے فیصل محمود سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 655 گ ب کے مدثر صدیق سے 4لاکھ 65ہزار روپے’ فون’ 205 گ ب کے شہزاد سے نقدی’ فون’ 266 رب کے مختار احمد سے 41ہزار روپے’ فون’ 75 رب کے سجاد اسلم کے ڈیرے سے بکرے’ 90 رب کے نور الدین سے 45ہزار روپے’ فون’ 97 رب کے فضل حسین سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ 60 رب کے پرویز سے 46ہزار روپے’ فون’ 407 گ ب کے احد رضا سے نقدی’ فون’ 449 گ ب کے عبدالغفور سے 32ہزار روپے’ فون’ 410 گ ب کے محمد حسن سے 90ہزار روپے’ فون’ 497 گ ب کے عبدالرشید سے ایک لاکھ 10ہزار روپے’ فون اور دیگر کو لوٹ لیا گیا۔جبکہ سول لائن سے حمزہ،کچہری بازار سے منیراحمد،رشید آباد کے امجد پرویز،ایم سی گرلز ہائی سکول سے سرفراز،محلہ سدھوپورہ سے عبدالغنی،قدرت آباد میں عمرحیات،رضاآباد کے عبدالستار،کلیم شہید پارک کے محمد محمود،گٹی گرائونڈ سے عباس علی،گلستان کالونی سے علی حسن،عزیز فاطمہ ہسپتال سے ابوبکر،گلستان کالونی ایف بلاک سے رمضان،عبداللہ پور سے ارقم،واپڈا سٹی سے ندیم ،ڈی گرائونڈ سے منصورآباد،عبدالستار،محمد عارف،گٹ والا پارک کے ثمرمبارک،کوہ نور چوک سے حمزہ،204چک کے حافظ محمد عثمان،سوشل سکیورٹی ہسپتال سے ریاض،جی سی یونیورسٹی سے حسیب علی،ہاکی اسٹیڈیم سے ملک افتخار،جڑانوالہ روڈ پرناصر،243ر۔ب کے فلک شیر،235کے منصور،سمن آباد کے قمرعباس،قادری چوک کے مقصود عالم،مظفرکالونی کے نصیراحمد،سندھو ٹائون سے کوثر،266ر۔ب کے حارث علی،299ر۔ب کے ندیم قیصر،قاسم روڈ سے سلیم اوردیگر کی موٹرسائیکلیں چورلیکررفوچکرہوگئے پولیس ڈاکوئوں اورچوروں کوپکڑ نہ سکی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں ڈکیتی’ چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘ آج پھر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 64مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال واسباب چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق گلفشاں موڑ کے قریب عمران لیاقت سے 30ہزار روپے’ فون’ انصاری پارک کے قریب ادریس سے 70ہزار روپے اور دو فون’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب اعظم سے 40ہزار روپے’ فون’ اے بلاک غلام محمد آباد کے وحید اسلم سے 50ہزار روپے’ فون’ سرگودھا روڈ سے سفیان سے نقدی’ فون’ 197 رب کے ظہور عباس سے نقدی’ فون’ 193 رب کے جبار سے 50ہزار روپے’ فون’ 115 رب کے قیصر سے نقدی’ فون’ 192 رب کے منیر سے 35ہزار روپے’ فون’ پھلاہی موڑ کے وقاص سے نقدی’ فون’ جھمرہ روڈ پر علی حمزہ سے نقدی’ فون’ پہاڑنگ پل کے قریب بلال سے نقدی’ فون’ صداقت مل روڈ پر نبیل شکور سے 10ہزار روپے’ فون’ ایکسپریس وے پر تنویر احمد سے 2لاکھ روپے’ فون’ کچا جھمرہ پھاٹک کے قریب شہباز سے سوا سات لاکھ روپے’ فون’ ملت ٹائون کے سلیم سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ خضراء موڑ کے قریب بلال سے نقدی’ فون’ جڑانوالہ روڈ ڈگری کالج کے قریب اسد الرحمن سے نقدی’ فون’ راہی سنٹر کے قریب رحمت گل سے نقدی’ فون’ یونس ٹائون سے عبدالسلام سے نقدی’ فون’ رچنا ٹائون کے یاسر سے 15ہزار روپے’ فون’ بھٹہ سٹاپ کے علی حسنین سے 15ہزار روپے’ فون’ مچھلی فارم کے قریب بابر’ وقاص’ ریاض سے نقدی’ فون’ 214 رب کے شوکت سے نقدی’ فون’ سدھار کے قریب عبدالعلیم’ جھپال کے ذوالفقار سے نقدی’ فون چھین لی’ سمن آباد کے اعجاز کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات’ نقدی چور لے گئے’ جہانگیر موڑ پر وسیم سے دو لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ جڑانوالہ روڈ پر شان سے نقدی’ فون’ 79 گ ب کے ظفر اقبال سے نقدی’ فون’ 422 گ ب کے افتخار حسین سے نقدی’ فون’ 27 گ ب کے عدنان سے نقدی’ فون’ 379 گ ب کے نیامت علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 205 رب کے کاشف سے نقدی’ فون’ 226 رب کے اسماعیل سے 53ہزار روپے’ فون’ 74 گ ب کے شعیب سے نقدی’ گڑھ فتح شاہ کے قریب ندیم اختر سے سوا لاکھ روپے’ فون’ 506 گ ب کے جاوید اقبال کا گھر لوٹ لیا’ منڈی بازار سے وسیم امین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ مرید والا کے قریب بابر سے 46ہزار روپے’ فون اور دیگر شہریوں سے بھاری مالیت کے زیورات’ نقدی’ فون چھین لیے گئے جبکہ الائیڈ ہسپتال سے کلیم اﷲ’ بھوآنہ بازار سے یٰسین’ گلبرگ کے عارف’ کلیم شہید پارک سے شاہد نذیر’ شاہی چوک سے پرویز’ جی ٹی ایس کے قریب وقاص انس’ مدینہ پارک کے عثمان کی موٹرسائیکلیں’ طارق آباد سے علی رضا کا لوڈر رکشہ’ ستیانہ روڈ پر محمد زین’ 73 ج ب کے آفتاب’ پہاڑی گرائونڈ سے رضوان’ دکن پارک سے آصف رضا’ سمن آباد کے محمد اختر’ یوبی ایل بنک کے باہر سے حماد حسین’ لاری اڈا سے عرفان’ 228 رب کے نواز’ 229 رب کے اشرف علی’ سبزمنڈی تاندلیانوالہ سے عثمان’ 489 گ ب کے عدیل’ سمندری سے طالب حسین’ لاری اڈا سے عاطف علی اور دیگر شہریوں سے موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں