61

چولستان میں ڈرٹ بائیکس کے مقابلے ،خاتون فاطمہ ناصر کی شرکت

چولستان(سپورٹس نیوز)پہلی مرتبہ چولستان میں ڈرٹ بائیکس کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں واحد خاتون فاطمہ ناصر نے شرکت کی، وہ کہتی ہیں کہ وہ اس سے قبل بائیک ریس کے تین مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں، چولستان ریس ون آف دی چیلنجنگ بیسٹ تھی۔پری پیئر کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر آنے والے جعفر مگسی نے 4 گھنٹے 6 منٹ اور 25 سیکنڈز میں مقررہ کردہ ٹریک عبور کیا جب کہ صاحبزادہ سلطان کی تیسری پوزیشن رہی۔ پری پیئرڈ کیٹیگری کے پہلے مرحلے کے رنر اپ اور چولستان جیپ ریلی کے پائنیر میر نادر مگسی اپنی گاڑی کے ساتھ حادثے کی وجہ سے دوسرے مرحلے سے باہر ہو گئے جب کہ دفاعی چیمپئن فیصل شادی خیل کی گاڑی ٹریک عبور کرنے سے قبل خراب ہوگئی۔اسٹاک کیٹیگری میں بلال چوہدری نے 232 کلومیٹر کا ٹریک 2 گھنٹے 16 منٹ اور 12 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں