6

چوکی انچارج مکوآنہ نے 3آتش بازوں کوگرفتارکرلیا

مکوآنہ (نامہ نگار) چوکی انچارج مکوآنہ کی آتش بازی بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج مکوانہ لیاقت علی اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف جگہوں پر اتش بازی کا سامان لے جاتے ہوئے تین افراد فیاض ولد عبدالستار ساکن 229 رب مکوآنہ، جمیل ولد شہادت ساکن 229 رب مکوآنہ، لیاقت ولد ہدایت علی ساکن تلونڈی چونیاں ضلع قصورکو مختلف جگہوں سے گرفتار کر لیا’ پولیس نے ملزمان سے54 کارٹن آتش بازی کے قبضے میں لے لیے علاقہ مکینوں نے چوکی انچارج مکو انہ اے ایس آئی لیاقت علی کی اس کاروائی کو سہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتش پازی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کر کے ایک اچھا اقدام کیا ہے ایسے اقدامات سے نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکتا ہے اس سے قبل سول سوسائٹی کی جانب سے متعدد بار آتش بازی کی فیکٹریاں سیل کی ہیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوکی انچارج نے کہاکہ غیرقانونی آتشبازی کاکاروبارکرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں