جڑانوالہ(نامہ نگار)انچارج چوکی جھوک دتہ خرم سیف نے دوران گشت منشیات فروش کو گرفتار کرکے1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹان ملک عابد حسین ظفر کی ہدایت پر ڈویژن جڑانوالہ میں روزانہ کی بیناد پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران انچارج چوکی جھوک دتہ خرم سیف نے منشیات فروش اسماعیل ساکن 35 گ ب کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی ہے انچارج چوکی خرم سیف کا کہنا ہے کہ علاقے کو منشیات سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک افراد بارے پولیس کو اطلاع دیں عوام الناس کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی ناممکن ہے پولیس نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
25