76

چوک گھنٹہ گھر میں جماعت اسلامی کاپاور شور ناکام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کا فیصل آباد میں مہنگائی کے خلاف سیاسی پاور شو بری طرح فلاپ ہو گیا۔ تاجروں اور عوام کی عدم دلچسپی’ جماعت اسلامی کے اکثر عہدیدار بھی ساتھیوں کی بجائے اکیلے اکیلے جلسہ گاہ میں پہنچے۔ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز 15ستمبر کو فیصل آباد میں مہنگائی کے خلاف پاور شو کرنے کیلئے چوک گھنٹہ گھر میں جلسہ منعقد کیا گیا۔ قائدین کے جلسہ گاہ پہنچنے پر حیران رہ گئے کہ چوک گھنٹہ گھر اور کچہری بازار میں لوگوں کی کم تعداد موجود تھی۔ جمعتہ المبارک کو فیصل آباد میں چھٹی ہونے کے باوجود تاجروں اور شہریوں کی بھی عدم شرکت کے باعث سیاسی پاور شو ناکام نظر آیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی کے اکثر عہدیدار بھی فرد واحد کے طور پر جلسہ گاہ پہنچے، کچہری بازار میں لگائی جانیوالی کرسیاں بھی خالی نظر آئیں۔ شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، فیصل آباد میں ملیں’ فیکٹریاں’ کارخانہ بند ہونے سے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں مہنگائی کم کرنے کی صرف باتیں کرتی ہیں۔ مہنگائی ختم کرنے کے عملی اقدامات نہیں کرتی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں